کویت کے وزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک  جمعرات 14 نومبر 2019
وزیرداخلہ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کابینہ نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا- فوٹو: رائٹرز

وزیرداخلہ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کابینہ نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا- فوٹو: رائٹرز

کویت سٹی: کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا ہے۔

کویتی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے باضابطہ طور پر کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے 10 ارکان نے وزیرداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، شیخ خالد الصباح خاندان کے سینئر فرد بھی ہیں۔

امیر کویت کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کویت کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نئی کابینہ بنانے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے پر کابینہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوجاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔