اسٹاپ لائن کی پابندی اورروڈ پر ڈبل پارکنگ ختم کرانے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 نومبر 2019
ٹریفک جام سے متعلق ہونے والے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ٹریفک جام سے متعلق ہونے والے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈسٹرکٹ سٹی کے ٹریفک پولیس افسران کواسٹاپ لائن کی پابندی کروانے اورروڈ پرہونیوالی ڈبل پارکنگ ختم کرانے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روزڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہرکی سربراہی میں ٹریفک ڈسٹرکٹ سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک سٹی،تمام ڈی ایس پیزاور ڈسٹرک سٹی کے تمام سیکشن آفیسرزنے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس پی وتمام افسران کوعام شہریوں کواسٹاپ لائن کی پابندی کروانے،روڈ پرہونے والی ڈبل پارکنگ کو ختم کرنے،ہیلمٹ کی خلاف ورزی خصوصاًسرکاری ملازمین اورپولیس کے اہلکاروں کو ہیلمٹ کی پابندی کرانے ،دوران ڈیوٹی تمام جوان وسل اورماسک کا استعمال ،رات کے اوقات میں ترابی لائٹ و ریفلیکٹرجیکٹ کے استعمال سے متعلق ہدایات دیں،ون وے کی خلاف ورزی پربھرپورایکشن کیا جائے۔

علاوہ ازیں ٹریفک جام سے متعلق ہونے والے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کا کہا تاکہ عوام الناس کو ٹریفک جام یا ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی شکایات نہ ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔