آرمی چیف نے سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

اے پی پی  جمعـء 15 نومبر 2019
آرمی چیف نے روایتی و غیر روایتی جنگ میں کور کے کردار کو سراہا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف نے روایتی و غیر روایتی جنگ میں کور کے کردار کو سراہا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمرڈ کور نوشہرہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے، آرمی چیف نے روایتی و غیر روایتی جنگ میں کور کے کردار کو سراہا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار و دیگر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔