- حسن علی کا اپنی فٹنس پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب
- چیک جمہوریہ میں مسلح شخص کی اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک
- افغاستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 طالبان جنگجو ہلاک
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں شرکت کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
- خالد محمود نے کرکٹ بورڈ میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی مخالفت کردی
- کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائیگی
- بے چین اور بوڑھے ٹرمپ ہمیں اشتعال دلا رہے ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف
- آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت
- دعا منگی کیس؛اغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا
- خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائی کورٹ
- مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش
- ساوتھ ایشین گیمز؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
- شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، ترجمان(ن) لیگ
- اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز
- ہوم گراوٴنڈ پر خامیوں کو دورکرنے کی پوری کوشش کریں گے، اظہر علی
- ولید خان: اے پی ایس کا باہمت طالبعلم
- مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
- عمران خان ایک پالیسی بناکر بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، عاقب جاوید
- چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا
حکومت سندھ نے ڈوئنگ بزنس ریفارمز امپلی مینٹیشن یونٹ قائم کردیا

اطلاق کو ممکن بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات بھی سندھ حکومت کو منظوری اور عملدرآمد کے لیے پیش۔فوٹو: فائل
کراچی: سندھ حکومت نے کاروباری آسانیوں کے پروگرام میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ سرمایہ کاری کے ماتحت سندھ ڈوئنگ بزنس ریفارمز امپلی مینٹیشن یونٹ ( SDBRIU) قائم کردیا ہے۔
عالمی بینک کے ڈوئنگ بزنس ریفارم انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں واضح بہتری آنے کے بعد سندھ حکومت نے کاروباری آسانیوں کے پروگرام میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ سرمایہ کاری کے ماتحت سندھ ڈوئنگ بزنس ریفارمز امپلی مینٹیشن یونٹ ( SDBRIU) قائم کردیا ہے۔
یہ یونٹ تمام متعلقہ سرکاری اداروں، نجی شعبے اور دیگر کاروباری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط اور مشاورت کے ذریعے کاروباری آسانیوں کے پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان سب کی شمولیت اور اونر شپ کے احساس کے ساتھ دور رس اقدامات عمل میں لائے گا اور سندھ حکومت کے کاروباری آسانیوں کے اصلاحاتی ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھائے گا۔
یہ یونٹ صوبے میں کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار اجازت ناموں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور خامیوں کو دور کرنے اور اس ضمن میں بین الاقوامی طور پر رائج طریقوں ( Practices) کے اطلاق کو ممکن بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات بھی سندھ حکومت کو منظوری اور عملدرآمد کے لیے پیش کرے گا۔
واضح رہے کے سندھ حکومت کا محکمہ سرمایہ کاری، عالمی بینک کی معاونت کے ساتھ صوبے میں کاروباری آسانیوں کے لیے ایک مؤثر پروگرام پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے جس کے تحت کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار اجازت ناموں،لائسنسز اور پرمٹس وغیرہ کے حصول کے مراحل کو مختصر کرنے اور کم سے کم وقت میں کاروباری اجازت ناموں کے حصول و اجرا کے لیے موثر اصلاحات پر عمل کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔