وادی لیپا پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری، 2 افراد زخمی

اعجاز احمد میر  جمعـء 15 نومبر 2019
لیپاء کے دیہاتوں سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ اور چھت کھریاں کی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ (فوٹو: فائل)

لیپاء کے دیہاتوں سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ اور چھت کھریاں کی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ (فوٹو: فائل)

ہٹیاں بالا: بھارتی فوج کی وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے طالب علم سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔

وادی لیپا میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر علی الصبح بلا اشتعال گولہ باری اورفائرنگ سے پانچویں جماعت کے طالب علم سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ 8 مکانات کو نقصان پہنچا۔

جمعرات کی علی الصبح لیپاء کے دیہاتوں سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ اور چھت کھریاں کی آبادی کو نشانہ بنایا گیا، عابد علی اور طالب علم شاہد شفیع زخمی ہوئے جنہیں مظفرآباد ہسپتال ریفر کر دیا گیا، بھارتی گولہ باری کے باعث وادی لیپاء میں تعلیمی ادارے جمعرات کو بند رہے جب کہ پاک فوج نے دشمن کو موثر جواب دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔