دوڑ: بے قابو ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا،2بہنیں جاں بحق

نامہ نگار  بدھ 23 اکتوبر 2013
پولیس2 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے باعث لاشیں 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ فوٹو: فائل

پولیس2 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے باعث لاشیں 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ فوٹو: فائل

دوڑ: دوڑ میں سی این جی  اسٹیشن  کے قریب تیز رفتار ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 سگی بہنیں عظمت اور ریحانہ کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ ان کا بھائی آصف شدید زخمی ہوگیا۔ متوفیان اور زخمی کا تعلق قریبی گائوں ٹھارو مل سے بتایا جاتا ہے۔

جو کسی کام سے قریبی شہر باندھی گئے تھے کہ واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ پولیس2 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے باعث لاشیں 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔