ٹنڈو آدم، گاؤں پر پولیس کی چڑھائی،8افراد گرفتار، 10گھر مسمار

ایکسپریس نیوز ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
 پولیس15 بکریاں، بیل گائے اور دیگر سامان ہمراہ لے گئی۔

پولیس15 بکریاں، بیل گائے اور دیگر سامان ہمراہ لے گئی۔

ٹنڈو آدم: پیارو لوند پولیس تھانے کی حدود میل موری کے نزدیک رہنے والے محنت کشوں کے گاؤں پر چڑھائی، شمن ابڑو، صوبدار ابڑو، بچو ابڑو، جبار ابڑو، سانوں ابڑو سمیت 8 محنت کشوں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے گاؤں کے 10 گھروں کو مسمار کردیا۔

پولیس15 بکریاں، بیل گائے اور دیگر سامان ہمراہ لے گئی۔پولیس کی کاروائی کیخلاف دیہاتیوں نے احتجاج کیا۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے بلاجواز ہمارے گھروں میں گھس کر 8 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور 10 گھر مسمار کر دیے اور عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے دھمکی دی ہے کہ تمھارے لوگوں پر مقدمات قائم ہونگے۔ انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیارو لوند پولیس کی کارروائی کا نوٹس لیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔