انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا ساتھی گرفتار، مغوی بچہ بھی برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019

راول پنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے جرائم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ راول پنڈی میں تھانہ روات پولیس نے سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو برآمد کر لیا جو انڈے بیچ کرروزی کماتا تھا۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی قیمتی گاڑی بھی بر آمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیو بنانے والا انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار

سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سہیل ایاز نے بچے کو اغوا کیا، آئس پلا کربدفعلی کی اور اسے 2ماہ تک اپنے پاس رکھا، پھر اسے اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا، جس نے بھی مغوی عدیل سے زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈارک ویب کی خطرناک دنیا

سی پی او کے مطابق پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے لئے سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ چرس اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔