شین واٹسن کی ہیلمٹ پرکیمرہ لگا کر بیٹنگ پریکٹس، بھارتی چکرا کر رہ گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
ایسا کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ  کے پیکجز کیلیے فوٹیج حاصل کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔میڈیا منیجر۔ فوٹو: فائل

ایسا کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے پیکجز کیلیے فوٹیج حاصل کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔میڈیا منیجر۔ فوٹو: فائل

رانچی: چوتھے ون ڈے سے قبل آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن پریکٹس سیشن کے دوران  ہیلمٹ پر کیمرہ لگا کر بیٹنگ کرتے دکھائی دیے، بھارتی چکرا کر رہ گئے کہ ایسا کیوں کیا گیا۔

واٹسن نے خاصی دیر تک ساتھی بولرز کا اعتماد سے سامنا کیا اور دلکش اسٹروکس کھیلے، اس دوران ان کے ہیلمٹ پر کیمرا تمام مناظر ریکارڈ کرتا رہا، میڈیا کی جانب سے مسلسل رابطہ کیے جانے پر تنگ آ کر آسٹریلوی میڈیا منیجر کو وضاحت کرنا پڑی، انھوں نے بتایا کہ ایسا کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ  کے پیکجز کیلیے فوٹیج حاصل کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔