کتوں کو بچانے کی کوشش میں 3 خواتین سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
تینوں خاتون اہلکار کتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ فوٹو : فائل

تینوں خاتون اہلکار کتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ فوٹو : فائل

براٹسلاوا: یورپی ملک سلوواکیہ میں جانوروں کے تحفظ گھر میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا اور کتے سیلابی ریلے کے ساتھ بہنے لگے جس پر شیلٹر ہاؤس کی 3 خاتون اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی ہار کر کتوں کو بچالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں شدید بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم ٹوٹ گیا اور پانی سیلابی ریلے کی صورت شہری علاقے میں داخل ہوگیا۔

دارالحکومت کے قریبی علاقے میں جانوروں کے شیلٹر ہاؤس میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جس پر قریبی واقع ایک اور شیلٹر ہاؤس کی 3 خاتون اہلکاروں نے کتوں کو اپنی گاڑی میں رکھا اور سیلابی ریلے سے ہوتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

خواتین کتوں کو ریسکیکو کرنے کے بعد سیلابی ریلے میں گھرے شیلٹر ہاؤس کے مزید جانوروں کو نکالنے کیلیے پلٹیں لیکن راستے میں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ ایک خاتون کی لاش قریبی علاقے سے گاڑی میں مل گئی ہے بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم سلوواکیہ نے کتوں کی جان بچانے کے دوران اپنی زندگی کی جنگ ہارنے والی خاتوں اہلکاروں کی یاد میں آج ’قومی یوم سوگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔