کراچی میں دھرنا دینے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، متن۔ فوٹو:ٹوئٹر

دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، متن۔ فوٹو:ٹوئٹر

 کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے  سیکریٹری جنرل راشد سومرو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔