وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر سمیت سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔