پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے، جسٹس اکرام اللہ فوٹو:ٖرپورٹر

ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے، جسٹس اکرام اللہ فوٹو:ٖرپورٹر

پشاور ہائیکورٹ نے جمعیت علماء اسلام(ف) کو حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان کے تحت دھرنوں کے دوران سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔

جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے بنچ نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے پلان بی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں جے یو آئی(ف) کےدھرنے

درخواست گزار شاہ فیصل اتمان خیل نے موقف اختیار کیا کہ سڑکیں بند کرنا شہریوں کی بنیادی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،  جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے، کیونکہ اس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔