ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 43کروڑڈالرقرضے کی منظوری

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 اکتوبر 2013
بہتر انتظام کار اور تربیت سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی،ماہرین۔
فوٹو : فائل

بہتر انتظام کار اور تربیت سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی،ماہرین۔ فوٹو : فائل

اسلام آ باد:  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 43کروڑڈالرمالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں اے ڈی بی کی طرف سے منگل کوجاری کردہ بیان کے مطابق وسطی اورمغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے اکانومسٹ مائیکل وان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے لاکھوں خاندانوں کو رقوم کی فراہمی سے غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ بہتر انتظام کار اور تربیت سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔