کراچی: پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 ہلاک، 7 زخمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 اکتوبر 2013
زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھر کے قریب  فائرنگ سے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔فوٹو: فائل

زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھر کے قریب فائرنگ سے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے دیگرواقعات میں باپ بیٹوں سمیت7افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیرکے علاقے غازی ٹائون فیز2میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا اورفرارہو گئے۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں  اس کی شناخت35سالہ عبدالحئی کے نام سے ہوئی،مقتول مکان نمبرL-80غازی ٹائون فیز 2 کا رہائشی تھا،مقتول میمن گوٹھ میں واقع ابراہیم آئی اسپتال میں ڈسپینسراور2شادیاں کی ہوئی تھیں۔بلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ پاورپلانٹ کے قریب واقع کچراکنڈی سے بریف کیس میں بندخاتون کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا گیا،مقتولہ کی شناخت نہیںہوسکی ،اس کی عمر 30 سے 35 کے درمیان ہے۔

ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ خاتون شادی شدہ ہے اوراسے گلے میں پھندالگاکرقتل کیاگیا۔زمان ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر 48-B میں گھر کے قریب  فائرنگ سے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد مصروراس کے دو بیٹے مسعود اور آصف زخمی ہو گئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا،مصرور بینک سے 10 ہزار روپے نکلواکر جیسے ہی گھرکے قریب پہنچا توتعاقب میں آنیوالے موٹرسائیکل پر سوار 2ملزمان نے رقم چھینے کی کوشش کی،مصرور کے 2بیٹے بھی گھرسے نکل آئے توملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔