ایف بی آر ری اسٹرکچرنگ کیلیے 7 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

ارشاد انصاری  ہفتہ 16 نومبر 2019
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ری سٹرکچرنگ و ری آرگنائزیشن کیلیے 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ری سٹرکچرنگ و ری آرگنائزیشن کیلیے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جس میں گریڈ 22کی مس نوشین جاوید امجد،گریڈ22 کے جاوید غنی،گریڈ21 کی مس سیما شکیل،گریڈ 21 کے حامد عتیق سرور،گریڈ21 کے جواد اویس آغا اور گریڈ19کے طلحہ عزیزخان شامل ہیں۔طلحہ عزیز خان اس سٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔