قیمتوں کا بحران کم کرنے کیلیے ایران سے ٹماٹر درآمد کے سودے طے کر لیے گئے

بزنس رپورٹر  ہفتہ 16 نومبر 2019
ایرانی ٹماٹر آج کراچی سبزی منڈی پہنچ جائیں گے اور اتوار کے روز سے کراچی کے بازاروں میں فروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

ایرانی ٹماٹر آج کراچی سبزی منڈی پہنچ جائیں گے اور اتوار کے روز سے کراچی کے بازاروں میں فروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: درآمد کنندگان نے ٹماٹر کی قیمتوں کا بحران کم کرنے کیلیے ایران سے 4500 ٹن ٹماٹر کی درآمد کے سودے طے کرلیے ہیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے اب تک 7 درآمدی کمپنیوں کو ایران سے ٹماٹر درآمد کرنیکی اجازت دی ہے جو مجموعی طور پر 4500ٹن ٹماٹر درآمد کریں گی۔

ایرانی ٹماٹر آج کراچی سبزی منڈی پہنچ جائیں گے اور اتوار کے روز سے کراچی کے بازاروں میں فروخت کیے جائیں گے جس کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔