وزیراعظم نے 2 دن کیلئے سرکاری اورسیاسی مصروفیات ترک کردیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 نومبر 2019
وزیراعظم عمران خان ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔ ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد انہوں نے ویک اینڈ اہل خان خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔

طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔