کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، 50 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 50 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔