کراچی میں ڈالمیا روڈ پر ملینیم شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
آگ جوتوں کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ذرائع فوٹو: آن لائن

آگ جوتوں کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ذرائع فوٹو: آن لائن

کراچی: گلشن اقبال میں ڈالمیا روڈ پر واقع ملینیم شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ڈالمیا روڈ پر واقع ملینیم شاپنگ سینٹر میں پیش آیا جس کے باعث متعدد دکانیں جل گئیں اور شاپنگ سینٹر میں موجود کئی افراد بھی پھنس گئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرکے محصور لوگوں کو باہر نکالا تاہم اس دوران شاپنگ سینٹر میں دھواں بھر جانے کے باعث کچھ خواتین اور بچے بے ہوش بھی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ جوتوں کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔