سلمان خان نے غصے میں آکر شاہ رخ خان کو بستر سے نیچے پھینک دیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
فلم ”کرن ارجن“ کی شوٹنگ کے دوران ایک کمرے میں سوتے ہوئے شاہ رخ کے خراٹوں پر غصہ آگیا تھا، سلمان خان۔  فوٹو؛ فائل

فلم ”کرن ارجن“ کی شوٹنگ کے دوران ایک کمرے میں سوتے ہوئے شاہ رخ کے خراٹوں پر غصہ آگیا تھا، سلمان خان۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا کہ کئی سال قبل ایک کمرے میں سوتے ہوئے زو زور سے ”خراٹے“ لینے پر انہوں نے شاہ رخ خان کو بستر سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا تھا۔

رئیلٹی شو”بگ باس“ کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم ”کرن ارجن“ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان اور وہ ایک ہی کمرے میں سورہے تھے اور اس موقع پر ان کے بھائی سہیل خان اور 2 دوست بھی موجود تھے، سلو میاں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور میں سورہے تھے کہ شاہ رخ کے زور زور سے خراٹے لینے سے ان کی آنکھ کھل گئی  جس  پر غصہ میں آکر انہوں نے کنگ خان کو اٹھا کر بستر سے نیچے پھینک دیا تھا۔

واضح رہے کہ دبنگ خان کے غصے کے چرچے بھارتی فلم نگری میں عام ہیں۔ سلو میاں غصے میں آکر کبھی اپنے مداحوں کا موبائل فون توڑ دیتے ہیں تو کبھی صحافیوں کے کیمرے چھین کر ان کا ڈیٹا ختم کردیتےہیں اور کبھی کبھی غصے میں اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی نہیں چھوڑتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔