میکسیکن باکسر کا تجربہ زیادہ لیکن میں پراعتماد ہوں، باکسر محمد وسیم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 16 نومبر 2019
لوپز کو مات دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی باکسر (فوٹو: فائل)

لوپز کو مات دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی باکسر (فوٹو: فائل)

 کراچی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر سے عنقریب ہونے والی فائٹ پر کہا ہے کہ حریف کا تجربہ مجھے سے زیادہ ہے لیکن میں پراعتماد ہوں اور ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے عالمی شہرت یافتہ باکسر گینگان لوپز سے 22 نومبر کو مقابلے کی تیاری مکمل کرلی۔ فالکن کے نام سے معروف محمد وسیم نے مد مقابل کو سخت حریف قرار دے دیا اور کہا کہ میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہے تاہم میں فائٹ کے حوالے سے بہت پر اعتماد ہوں اور لوپز کو مات دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔

دبئی میں شیڈول فائٹ کے لیے محمد وسیم کے لیے منفرد طرز کا قیمتی باکسنگ ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ محمد وسیم اتوار کو اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ ہوں گے، گینگان لوپز 46 باؤٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے ہیں وہ تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔