خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاورمیں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2013
زچہ اوربچوں کی صحت بہتر ہے، ڈاکٹرز فوٹو: سمیر رازق/ ایکسپریس

زچہ اوربچوں کی صحت بہتر ہے، ڈاکٹرز فوٹو: سمیر رازق/ ایکسپریس

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں  خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اوربچوں کی صحت بہتر ہے۔

مالاکنڈ درگئی کی رہائشی صابرہ 19 اکتوبر کوخیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل ہوئی اور 23 اکتوبر کو خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، خاتون اورپانچوں بچوں کی صحت بہترہے، مالاکنڈ درگئی کی صابرہ کی 2003 میں شادی ہوئی تھی اور اس کے پہلے سے 2 بچے ہیں، بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش پر والدین کے ساتھ ساتھ خاندان کے تمام افراد بے حد خوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔