- پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ، طلبا میں مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا اعلان
- کامسیٹس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی بایو میڈیکل کانفرنس کا آغاز
- لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات
- محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے
- ڈاکٹروں کی چھٹیاں؛ نوازشریف کے علاج کا معاملہ لٹک گیا
- سعودی عرب کے اسپتال پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ
- وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار
- راؤ انوار کا امریکی پابندیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
- فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والا (ن) لیگ کا کارکن نکلا
- پی آئی سی حملہ؛ قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا کو نہیں بخشیں گے، پنجاب حکومت
- ہم خوش ہیں پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکن کپتان
- آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع؛حکومت کو قانون سازی کیلیے تفصیلی فیصلے کا انتظار
- کینیڈا کے جزیرے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
- اپنے ملک میں کھیلنے پر بے حد خوش ہوں، نسیم شاہ
- الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
- مستقبل میں دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، سری لنکن سفیر
- جاگ میرے بزدار کہ پاکستان چلا
- پی سی بی کی غفلت؛ مہمان صحافیوں کو مشکلات کا سامنا
- بھارتی راجیہ سبھا سے بھی مسلم مخالف متنازع بل منظور، آسام میں فوج طلب
نواز شریف کے علاج کیلئے لندن روانگی کی تیاریاں مکمل

نواز شریف کو جاتی امرا سے ایمبولینس کے ذریعے حج لاؤنچ منتقل کیا جا ئے گا۔فوٹوفائل
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لیے لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں وہ قطرایئرویز کی ایئرایمبولینس سے ایئرپورٹ حج لاؤنج سے لندن روانہ ہوں گے جب کہ نواز شریف کو جاتی امرا سے ایمبولینس کے ذریعے حج لاؤنچ منتقل کیا جا ئے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کی غرض سے لندن روانگی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے متصل حج لاؤنج سے ایئرایمبولینس کی روانگی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔
نوازشریف کو لندن لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر، ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف وینٹی لیٹر سمیت دیگر تمام سہولیات جو آئی سی یو میں ہوتی ہیں موجود ہوں گی۔ کسی بھی ہنگامی صورت میں ایئر ٹریفک کنٹرول ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملک میں دوران پرواز نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں طیارہ لینڈ کر سکے گا۔ نواز شریف کے لیے پلیٹ لیٹس کے بھی چار پیک رکھے جائیں گے اور سی بی سی کرنے سمیت ایمرجنسی میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
ایئر ایمولینس کی لندن پرواز کا کُل دورانیہ 6 گھنٹے بتایاگیا ہے اور 10 گھنٹے کی فلائنگ کا فیول مہیا ہو گا۔ 2 پائلٹ اورڈاکٹرعدنان سمیت 2 ڈاکٹر جب کہ ایک نرس ساتھ ہو گی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حج لاؤنج سے طیارے کی روانگی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ حج لاؤنج پر ہی امیگریشن کرے گا۔
نواز شریف کے ساتھ فیملی میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان اور متوقع طور پر جنید صفدر بھی ساتھ روانہ ہوسکتے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عملے کی حج لاؤنج تعیناتی کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گے ہیں اس حوالے سے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی فورس، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹم،اے این ایف نے بھی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔