پسرور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی اور ان کا ملازم ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 17 نومبر 2019
مقتولین میں اکمل شہزاد، عمران اور ملازم محمد جاوید شامل ہیں، پولیس فوٹو: فائل

مقتولین میں اکمل شہزاد، عمران اور ملازم محمد جاوید شامل ہیں، پولیس فوٹو: فائل

پسرور: نواحی علاقے فیروزکےناگرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پسرور کے نواحی علاقے فیروز کے ناگرہ میں اتوار کی علی الصبح نامعلوم افراد نے 2 سگے بھائیوں سمیت 3افراد کو فائرنگ کر کےقتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں35 سالہ اکمل شہزاد، 32 سالہ عمران اور 42 سالہ ملازم محمد جاوید شامل ہیں، قتل کی وجہ ابھی معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔