اداکارہ میرا سیٹھی کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ویب ڈیسک  اتوار 17 نومبر 2019
میرا سیٹھی اور بلال صدیقی کی شادی کی تقریب امریکہ میں منعقد ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میرا سیٹھی اور بلال صدیقی کی شادی کی تقریب امریکہ میں منعقد ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: فلم اور ڈرامہ اداکارہ میرا سیٹھی اپنے دوست بلال صدیقی کے ساتھ رشتے کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سیاسی تجزیہ کار اور سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی کی شادی اُن کے دوست بلال صدیقی سے امریکا میں انجام پائی جس میں صرف اُن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سادہ لباس میں زیب تن میرا سیٹھی اور بلال صدیقی کی شادی کی تقاریب دیسی اور مغربی رسم و رواج کے ساتھ دھوم دھام سے منعقد کی گئیں اور جہاں کئی فنکشن بھی رکھے گئے تھے۔

میرا سیٹھی اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ میرا نے اپنی ابتدائی تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی دوران تعلیم اُن کی پہلی بار بلال صدیقی سے ملاقات ہوئی جوکہ اس وقت پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔

سال 2018ء میں میرا اور بلال نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور اب یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا ہے جس کی بہت سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی نجم سیٹھی کی بیٹی اور علی سیٹھی کی بہن ہیں۔ علی سیٹھی پیشے کے اعتبار سے معروف گلوکار  اور مصنف بھی ہیں جوکہ اب تک کئی انگریزی ناول لکھ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔