- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
مسجد میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار
کراچی: بہادر آباد کی مسجد میں نمازیوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان عادم مجرم ہیں اور کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، ایک اور کارروائی میں ایس آئی یو پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے نعمان صدیقی نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر کو بہادر آباد تھانے کی حدود میں دھوراجی کالونی میں واقع مسجد مصطفیٰ کے وضو خانے میں نمازیوں سے لوٹ مار کی واردات کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان نے نمازی عمران ڈھائی لاکھ روپے چھین لیے تھے، شہری بینک ٹائم ختم ہونے کی وجہ سے بینک میں رقم جمع نہیں کراسکا تھا اور رقم شہری کے پاس تھی اور وہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا تھا جہاں ڈکیت اس کا تعاقب کرتے ہوئی مسجد میں داخل ہوگئے تھے۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ روز ایس آئی یو پولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اس جرم میں 3 ملزمان اقبال ولد تاج محمد، رضوان علی ولد عمرحیات اور محمد منیر ولد محمد بنارس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکالنے والوں کو لوٹنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، ان کے خلاف سرجانی ٹاؤن، شارع نورجہاں، کورنگی صنعتی ایریا، شارع فیصل اور بوٹ بیسن تھانے میں 9 مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم رضوان کے خلاف سرسید اور خواجہ اجمیر نگری تھانے میں 5 مقدمات جب کہ ملزم منیر کے خلاف چاکیواڑہ، سرجانی ٹاؤن اور شارع نور جہاں تھانے میں 5 مقدمات درج ہیں،ملزم رضوان کو سب سے پہلے اس کے والد نے گرفتار کروایا تھا، ملزم گزشتہ کئی ماہ سے ٹی بی کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بورڈ آفس، حنیف اسپتال، حیدری، نارتھ ناظم آباد ، فائیو اسٹار چورنگی ،پوسٹ آفس، ضیاالدین اسپتال اور کٹی پہاڑی کے قریب اے ٹی ایم اور بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 4 ملزمان امتیاز علی ولد محب علی، امیر بخش عرف فقیرا ولد محمد عالم ، ابراہیم ولد حنان اور عجب خان ولد زرے خان کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات اور نقدی برآمد کرلی۔
یہ گروہ بھی اسٹریٹ کرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے جس کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔