- سی این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں 65 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
خواتین اساتذہ کا بھرتی ٹیسٹ، مرد گارڈز کی جانب سے تلاشی پر اہل خانہ کا احتجاج
مردان: خیبر پختون خوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے ایک ٹیسٹ میں مرد سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے خواتین امیدواروں کی تلاشی پر اہل خانہ نے احتجاجاً مردان چارسدہ روڈ بند کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف ٹی ایس (فیئر ٹیسٹنگ سروس) کے تحت نجی اسکول میں ٹیسٹ شروع ہونے والے، خواتین امیدواروں نے وقت پر پہنچ کر اندر داخل ہونا چاہا تو گیٹ پر موجود اسکول کے نجی گارڈز نے ان کی تلاشی لینا چاہی جس پر خواتین امیدواروں کے ساتھ آئے اہل خانہ بپھر گئے اور انہوں ںے احتجاج کرتے ہوئے مردان چارسدہ روڈ بند کردی۔
روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور پولیس بھی پہنچ گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں ہماری خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے صرف خواتین گارڈز ہی ہماری خواتین کی تلاشی لے سکتی ہیں اور کسی مرد کو حق نہیں کہ وہ ہماری خواتین کی تلاشی لے۔
والدین کے احتجاج پر اسکول انتظامیہ نے نجی گارڈز کو ہٹالیا بعدازاں بھرتی کا ٹیسٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔