- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
دنیا کے آلودہ ترین شہر دہلی میں ’آکسیجن بار‘ کھل گیا
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں بدترین آلودگی کی وجہ سے ’ایئر کوالٹی‘ نہایت پست ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پورا شہر ایک گیس چیمبر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیئے جانے والے شہر دہلی میں حکومتی کاوشیں کم پڑنے پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت احتیاطی اور تادیبی تراکیب کا استعمال شروع کر دیا۔
اس سلسلے کی ایک کڑی میں شہر میں پہلا ایسا بار کھولا گیا ہے جس میں نشہ آور مشروبات کے بجائے صارفین کو ’آکسیجن‘ فراہم کی جائے گی۔ کسی اسپتال کے بجائے ایک بار میں آکسیجن کی مقدار پوری کرنا ایک فرحت بخش تجربہ ہے۔
یہ پڑھیں: دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار
یہ اپنی نوعیت کا پہلا بار ہے جس میں ابتدائی طور پر روزانہ 10 سے 15 صارفین آکسیجن حاصل کررہے ہیں جس کے تقریباً 300 بھارتی روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ باہر فضا میں آکسیجن کی شدید کمی ہے جسے پورا کرنے کے لیے یہ بہترین جگہ ہے۔ اس بار میں آکسیجن گھر لے جانے کی بھی سہولت دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک ہے، تحقیق
واضح رہے کہ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 400 کے درمیان جب کہ پرٹیکولر میٹر کی سطح صرف 2.5 سے 10 کے درمیان ہے جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔