- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
پاکستانی فنکاروں کا بھارتی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ہے، اکشے

پاکستانی گلوکاروں کے گائے یہوئے گیتوں سے بہت سی بھارتی فلموں کو زبردست کامیابی ملی، اکشے کمار۔ فوٹو: فائل
لاہور: بالی وڈ کے معروف اداکاراکشے کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والے پاکستانی فنکاروں نے فلموںکی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
ان کے ڈائیلاگ بہت جاندارہوتے ہیں اوروہ کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کا ہُنرخوب جانتے ہیں۔ جہاں تک بات گلوکاروںکی ہے توبالی وڈ کے مقبول ترین گیتوں میں پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گیتوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی وجہ سے فلموں کو زبردست کامیابی ملی اوربزنس میں بھی کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ پاکستانی کامیڈین عمرشریف نے ہمیشہ ہی بہت متاثر کیا ہے ان کی ٹائمنگ کمال کی ہے اورمیرے نزدیک ان جیسا کامیڈین پاکستان اوربھارت میں دوسرا کوئی نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار اکشے کمار نے پاکستان میں اپنی نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم ’’باس ‘‘ کے حوالے سے کیے گئے انٹرویو کے جواب دیتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ’’باس ‘‘ کوبھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں بے حد اچھا رسپانس ملا ہے۔ جہاں تک بات میری ایکٹنگ کی ہے تومیں اپنی عمر سے کم کے رول ادا کرتاہوں جس کے لیے خاصی محنت درکارہوتی ہے۔ میری عمراس وقت چالیس برس سے زائد ہے جب کہ میرے ساتھ کام کرنیوالی اداکارائیں بیس برس یا اس سے کم کی ہوتی ہیں تومیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کاخاص خیال رکھتا ہوں کہ ان کوکسی بھی لمحہ یہ محسوس نہ ہوکہ وہ کسی سپراسٹار کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ اس طرح سے وہ انڈرپریشر بھی ہو سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اکشے کمارنے بتایاکہ پاکستان میں میرے چاہنے والوںکی بڑی تعداد موجود ہے اورمیری بہت سی فلموں نے پاکستان میں اچھا بزنس بھی کیا ہے۔ میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکا ہوں اوراس دوران جوچاہت ، پیار ملا وہ کبھی نہیںبھلا سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔