انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلیے معیار کو اپنانا ہوگا، زیبا بختیار

آئی این پی  جمعرات 24 اکتوبر 2013
آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں، زیبا۔ فوٹو: فائل

آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں، زیبا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا۔

پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔