ایشوریا نے ابھیشک بچن کیساتھ اسکائپ کے ذریعے کروا چوتھ رکھا

آن لائن  جمعرات 24 اکتوبر 2013
پہلا موقع ہے کہ اس اہم تہوار کے موقع پر ابھیشک ایشوریا سے دور ہیں، امیتاتھ بچن۔ فوٹو: فائل

پہلا موقع ہے کہ اس اہم تہوار کے موقع پر ابھیشک ایشوریا سے دور ہیں، امیتاتھ بچن۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بچن خاندان کی بہو ادکارہ ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی فلمی مصروفیات کے باعث رواں سال اسکائپ کے ذریعے اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ منایا۔

ایش کے سسر بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ان کے بیٹے ابھیشک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں اس لیے ان کی بہو ایشوریا نے سکائپ کے ذریعے اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ رکھا انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس اہم تہوار کے موقع پر ابھیشک ایشوریا سے دور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔