- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
ہانیہ نے اپنی ہم شکل نظر آنے والی لڑکی پر مداحوں سے رائے مانگ لی
کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے خود سے مشابہت رکھنے والی ایک عورت کی پینٹنگ سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی رائے مانگ لی۔
گالوں پر پڑتے ڈمپل کی وجہ سے پہچانی جانے والی ہانیہ عامر انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوخ و چنچل انداز کے ساتھ تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ خاص کر ماڈلنگ اور دیگر ممالک کے سفر کے دوران کیا گیا منفرد شوٹ اکثر خبروں کی زینت بھی بنا رہتا ہے تاہم اب ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل تلاش کرلی ہے جس کی تصویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دیوار پر لگی پینٹنگ کے سامنے کھڑی ہیں۔ چہرے کے نقش اور بالوں کا اسٹائل ایک جیسا ہونے کے باعث دونوں میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ نے بھی ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جیسے پینٹنگ میں ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل کے ساتھ مسکراہٹ بھری شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا میں اس پینٹنگ والی لڑکی کی طرح نظر آتی ہوں؟ اُن کے سوال پر مداحوں نے تو اپنی رائے کا اظہار کیا ساتھ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے کمنٹ میں کہا کہ ’ آپ پینٹنگ سے زیادہ حسین ہیں‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔