مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے رابطہ

 پير 18 نومبر 2019
وزیر خارجہ کا خط اقوام متحد کے رکن ممالک میں سلامتی کونسل کی آفیشل دستاویز کے طور پر مشتہر کیا گیا (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ کا خط اقوام متحد کے رکن ممالک میں سلامتی کونسل کی آفیشل دستاویز کے طور پر مشتہر کیا گیا (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خطوط لکھ دیے جس میں اقوام عالم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا اور بھارت کے پانچ اگست کے غیر قانونی یک طرفہ عمل کے ذریعہ غیر انسانی لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اسی لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سیکیورٹی کونسل اور جنرل سیکریٹری کو خطوط لکھے ہیں جن میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حصے بخرے کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: بھارت خطے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے، وزیر خارجہ

ترجمان نے کہا ہے کہ خطوط میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا، وزیرخارجہ نے یو این موگپ کو مضبوط بنانے پر زور دیا، پاکستان کی درخواست پر وزیر خارجہ کا خط اقوام متحد کے رکن ممالک میں سلامتی کونسل کی آفیشل دستاویز کے طور پر مشتہر کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔