آسٹریلیا سے پہلے ’’اے‘‘ ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کا کہہ دیا، سی ای او پی سی بی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 نومبر 2019
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلیے تمام ملکوں کے بورڈز سے رابطے میں رہیں گے، سی ای او۔ فوٹو: فائل

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلیے تمام ملکوں کے بورڈز سے رابطے میں رہیں گے، سی ای او۔ فوٹو: فائل

 لاہور: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ 2022میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلیے پلیئرز ایسوسی ایشن اور کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت میں پہلے ’’اے‘‘ ٹیموں کو بھجوانے کیلیے کہہ دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کیلیے آمد اور پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونے سے ہمارا کیس مضبوط ہوگا،لوگوں کو ملک میں آکر ہی اندازہ ہوسکتا ہے کہ حالات مفروضوں سے قطعی مختلف ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 260کرکٹرز نے رجسٹریشن کرالی،ان کی زبان سے نکلی بات پر لوگ زیادہ یقین کریں گے،جنوبی افریقہ،آئرلینڈ اور افغانستان کو دورئہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے،جنوری میں بنگلہ دیش کا ٹور بھی ممکن ہوسکتا ہے،ہمیں چھوٹے، چھوٹے لیکن مسلسل قدم اٹھاتے رہنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔