شیخ رشید کی آر آئی سی اسپتال میں انجیو گرافی، شریان میں کلاٹ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 19 نومبر 2019
وفاقی وزیر رہائش گاہ پر حلقہ عوام کے مسائل سننے میں مصروف تھے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر رہائش گاہ پر حلقہ عوام کے مسائل سننے میں مصروف تھے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی)اسپتال میں انجیو گرافی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رہائش گاہ پر حلقہ عوام کے مسائل سننے میں مصروف تھے کہ سینے میں تکلیف پر پہلے ہولی فیملی اسپتال اور بعد میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں دو بار ای سی جی کی گئی جس کے بعدانجیوگرافی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔