لیونل میسی نے انجری سے نجات کے بعد کھیل میں واپسی اختیار کرلی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 اکتوبر 2013
لیونل میسی  نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گروپ ’ ایچ ‘ میں اے سی میلان کیخلاف گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کرایا.فوٹو: رائٹرز

لیونل میسی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گروپ ’ ایچ ‘ میں اے سی میلان کیخلاف گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کرایا.فوٹو: رائٹرز

روم: بارسلونا کے ارجنٹائنی سپر اسٹار لیونل میسی نے انجری سے نجات کے بعد کھیل میں واپسی اختیار کرلی۔

لیونل میسی  نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گروپ ’ ایچ ‘ میں اے سی میلان کیخلاف گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کرایا، حریف ٹیم نے کھیل کے9 ویں منٹ میں برازیلین فارورڈ روبینو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، میسی نے 23ویں منٹ میں جوابی گول داغا، اس مقابلے میں اے سی میلان کی جانب سے دوسرے برازیلین فارورڈ کاکا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، وہ حال ہی میں رئیل میڈرڈ سے اطالوی کلب میں واپس آئے تھے، گروپ ’ ایف‘ میں جرمن سائیڈ بورسیا ڈورٹمنڈ نے آرسنل کو 2-1 سے مات دے کر فتوحات کا سلسلہ روک دیا، اسی گروپ کے دوسرے مقابلے میں نپولی نے اولمپک مارسیلی کیخلاف بھی اسی اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔