- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
وفاقی حکومت نے مایوس کیا، پیر پگارا
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمت پرنظرثانی کا اشارہ دیا ہے۔
جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پرمنقعدہ جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے،حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگر وفاقی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال نہیں پوچھا، مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے، سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔
قبل ازیں پیر پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا پیرپگارا نے کہاکہ سندھ حکومت پرسندھ کے لوگوں کواعتماد نہیں مگروفاق نے بھی سندھ کے لوگوں کومایوس کیا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق صوبے کوتنہا چھوڑدے، کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی صوبائی حکومت کونہ دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین ہمارے پاس آئے تھے، ہم نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کی حمایت اس لیے ان کے حوالے کی ہمیں سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا۔ ہم نے سمجھا وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہماری مدد کرے گی مگرمایوسی ہوئی۔
پیر پگارا نے کہا کہ گزشتہ برس سندھ حکومت نے گندم کی خریداری وقت پرنہیں کی اوراب گندم کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے، گندم کی قیمت بھی سندھ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے،سندھ میں گڈگورننس کی یہ حالت ہے کہ ہرصحیح جگہ پرغلط افسرکولگایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔