ہانگ کانگ ہاکی لیگ: سہیل عباس کا پنجاب اسپورٹس کلب سے معاہدہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 اکتوبر 2013
 بین الاقوامی پلیئرز کی آمد سے ہمیں یقینی طور پر بڑا فائدہ ہوگا، انتظامیہ ہانگ کانگ ہاکی لیگ۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی پلیئرز کی آمد سے ہمیں یقینی طور پر بڑا فائدہ ہوگا، انتظامیہ ہانگ کانگ ہاکی لیگ۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: پاکستانی ہاکی اسٹار سہیل عباس نے ہانگ کانگ لیگ کھیلنے کیلیے پنجاب اسپورٹس کلب سے معاہدہ کرلیا۔

کنوینر امرجیت سنگھ کے مطابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ دسمبر تک ہمیں دستیاب رہیں گے، ان کے ہمراہ اولمپئن وسیم احمد بھی ہانگ کانگ گئے ہیں، مدثر علی خان کے بھی جلد لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹائٹل جیتنا ہے اور بین الاقوامی پلیئرز کی آمد سے ہمیں یقینی طور پر بڑا فائدہ ہوگا، دوسری جانب ہانگ کانگ لیگ کے چیئرمین سریندر ڈیلون نے کہاکہ سہیل عباس دنیائے ہاکی کا بڑا نام ہیں، ان کی شمولیت کے بعد یقینی طور پر مقامی شائقین گرائونڈز کا رخ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔