پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 19 نومبر 2019
کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ چارسال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے ، وزیراعظم

کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ چارسال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے ، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کومبارکباد پیش کرتا ہوں ، معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے، پہلے چارماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد کم ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ چارسال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔