- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
- صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا
- کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق
- عدالت کے حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
- پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
- غیر ازدواجی تعلقات؛ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا
- آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت
- ان 3 حالات میں دانتوں کو برش نہ کریں
- ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پر لگا بورڈ وائرل ہوگیا
- لاہور؛ 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- حکومت بجلی 100 روپے فی یونٹ تک لے جائیگی اور پیٹرول بھی مزید مہنگا کریگی، عمر ایوب
- عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، چیئرمین پی ٹی آئی
امیراورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہمارے معاشرے کی ناکامی ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی نوازشریف جیسی سہولیات ملنی چاہیے جب کہ ملک میں عام اور خاص افراد کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے توتوہین عدالت لگے گی، مجھے نوازشریف کی واپسی کی امید کم ہے، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہیے، سوال یہ ہے جیلوں میں موجود قیدیوں کا حق نہیں وہ بیان حلفی دے کر باہر جائیں ؟جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی نوازشریف جیسی سہولیات ملنی چاہیے، ملک میں عام اورخاص افراد کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کیسز موجودہ حکومت نے نہیں بنائے، امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہمارے معاشرے کی ناکامی ہیں، نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں تاہم نوازشریف کی صحت سے لگ رہا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف حکومت حاصل کی ہے ابھی نظام نہیں بدل سکے، نظام جدوجہد سے بدلے گا جس میں عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹرپرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ورکرزسے ہمدردی ہے جو نوازشریف کو لیڈرمان کردن رات خوارہوتے رہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تودراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے جب کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ سے ’خدا کیلئے مجھے نکالو‘ کا سفراختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔