وزیراعظم نے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  منگل 19 نومبر 2019
 آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، ، فردوس عاشق

آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، ، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے انسانی احترام اورقانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی، وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے مشن پرکاربند ہیں، دعا گوہیں کہ اللہ تعالی نوازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کا سامنا کرسکیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی، ایک طرف مافیا ہے تودوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں، عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں اورآئندہ بھی ہاریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔