کراچی میں چھاپے جاری، بھتہ خوروں سمیت مزید 116 ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 24 اکتوبر 2013
کورنگی، جیکسن، شومارکیٹ، فیروز آباد، سنگو لین ودیگرعلاقوں میں پولیس کی کارروائی،نارتھ کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

کورنگی، جیکسن، شومارکیٹ، فیروز آباد، سنگو لین ودیگرعلاقوں میں پولیس کی کارروائی،نارتھ کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں3بھتہ خور سمیت 116 کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ  پولیس نے 3 بھتہ خور الطاف،ریاض اور حفیظ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کاتعلق گینگ وار گروپ سے ہے اوربھتہ خوروں نے نجی فارم ہائوس کے مالک کو5 لاکھ روپے کی بھتہ کی پرچی بھیجی تھی اوروصول کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا،گرفتار بھتہ خوروں نے اپنے سر غنہ کا نام  سلمان پٹھان بتایاہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 4 ملزمان رحیم شاہ  ، محمد وسیم ، مراد ، باز محمد  کوگرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور چرس برآمد کر لی۔شیر شاہ پولیس نے 2 ملزمان اعجاز بلوچ ،جبرائیل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹاہوا سامان برآمد کر لیا۔جیکسن پولیس نے مفرور ملزم یاسر شاہ کو گرفتار کر لیا۔شاہراہ نور جہاں  پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک کیوپہاڑ گنج کے قریب  چھاپہ مار کارروائی میں  ایک ملزم  پرویزگلزارکو گرفتارکر لیا۔نبی بخش پولیس نے شو مارکیٹ کے قریب  فائرنگ کے تبادلے میں ملزم محمد عمران عرف جاپانی  کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

چاکیواڑہ  پولیس  نے سنگو لین سے6 مشتبہ افراد غلام شاہ، عبدالحسن ،عبدالرحمان عرف بر گر، شان ،اعجازاور بابر  کو گرفتار کر کے ایک موٹرسائیکل رکشابرآمد کر لیا۔فیروز آباد پولیس نے طارق روڈ ،ہل پارک اور جھیل پارک کے قریب چھاپہ مار کارروائیوں میں13ملزمان محمد ظفر ، محمد فیضان ، محمد عمران ، سانولی، رائو محمد ، ارسلان ،  فہیم  علی محمد اسماعیل ، مجاہد علی، معین خان ، عبداﷲ، اور محمد اکبر کو گرفتار کر کے14پستول اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں31 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 پستول ، ایک ریوالور29 رائونڈ ، ایک موٹر سائیکل اورمنشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری  اور9 مشکوک افراد بھی شامل ہیں۔

ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں  کے دوران54 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے2 ریوالور ،9پستول ، 28رائونڈ ، ایک خنجر، 3موبائل فون اور2 موٹر سائیکل برآمد کر لی ، گرفتار ملزمان میں 20 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مومن آباد سے کیے جانیوالے 3 ٹارگٹ کلرز اور سر جانی ٹائون سے ایک گرفتار بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے نارتھ کراچی 4-K چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا اوربعدازاں گرفتار ملزم کی نشاندہی سر جانی یارو گوٹھ میں  لینڈ مافیا  سے تعلق رکھنے والے ملزم کے گھر پر  چھاپہ مار کر بھاری  اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔