کراچی سرکلر ریلوے مکمل کرنے کیلئے قرضہ لے رہے ہیں، سعد رفیق

این این آئی  جمعرات 24 اکتوبر 2013
پختونخوا میں پشاور میٹرو ٹرین کیلیے صوبائی حکومت سے بھی بات جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

پختونخوا میں پشاور میٹرو ٹرین کیلیے صوبائی حکومت سے بھی بات جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ کراچی سرکلرریلوے کومکمل کرنے کیلیے 40 سالہ نرم شرائط پرقرضہ حاصل کیا جارہاہے اوراسے سندھ حکومت کے تعاون سے تعمیرکیاجائیگا۔

حکمرانوں کا ملازم بہتر افسرنہیں ہوتا،بہترین افسر وہ ہوتاہے جو ریاست کاملازم ہو،افسران کووہ کام کرنے چاہیے جوریاست کے حق میں ہوں، خیبر پختونخوا میں پشاورمیٹرو ٹرین کیلیے صوبائی حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے۔

بدھ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرمیں 16ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس پشاور کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ریلوے میں گریڈ 20کے افسران دیانت داراور کام کرنے والے لگائے ہیں اور انھیں آزادی دی ہے کہ اپنی مرضی کے محنتی افسران آگے لائیں،مجھے عہدہ سنبھالنے سے پہلے یہ تاثر ملا تھا کہ یہاں قحط الرجال ہے لیکن احساس ہواکہ بہتر ین افسران موجودہیں اور ان سے کام بھی لیا جا سکتاہے۔انھوں نے کہا کہ  ہم نے اب تک 5مرتبہ کرایوں میں کمی کی ہے اور ہر3ما ہ بعد کرایوں پر نظرثانی کریں گے اور کوشش کریں گے کہ روڈکے کرایوں کے تقابل رکھے جائیں،ریلوے میں زائدسٹاف نہیں ہے اگر کہیں زائد ہے بھی توان کو ایسی جگہوں پر استعمال کریں گے جہاں اسٹاف کی کمی ہے اور کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔