- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
حکومت کا نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر بھی غور کیا۔
فواد چوہدری اور فیصل واوڈا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا مشورہ دیا لیکن کابینہ ارکان کی اکثریت نے اپیل دائر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے۔
بعض کابینہ ارکان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی رہنمائی لینا ضروری ہے کیونکہ ای سی ایل قانون میں واضح ہے کہ سزا یافتہ شخص بیرون ملک نہیں جا سکتا۔ بعض وزرا نے کہا کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر صرف ایک بار بیرون ملک علاج کی اجازت دی گئی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے۔
کابینہ نے نیشنل ٹیرف پالیسی اور قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دی جبکہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے سی پی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس میں وزارتوں، ڈویژن میں چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور صدر مملکت عارف علوی نے اسد عمر سے حلف لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔