خیبرپختونخوا حکومت نے بیت الخلا تلاش ایپ کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  منگل 19 نومبر 2019
اسمارٹ فون ایپ سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے فوٹو:فائل

اسمارٹ فون ایپ سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے فوٹو:فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے بتایا کہ پاکستان میں 79 ملین سے زیادہ لوگ ٹوائلٹ کی سہولت سے دور ہیں اور اس اسمارٹ فون ایپ سے اپنے قریب ترین سرکاری بیت الخلا کو تلاش کیا جاسکتا ہے جس سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے، اس ایپ کے ذریعے عوامی شکایات کو بھی سنا جائے گا۔

کامران خان بنگش نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو قابل عمل اور عوام کو با اختیار بنا رہے ہیں، صوبے کے تمام محکمہ جات کو ڈجیٹلائز کر رہے ہیں اور شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات تک رسائی دینے کے ہدف کے قریب ہیں، بہت جلد خیبرپختونخوا سروسز لوکیٹر ایپ بھی بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔