کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 70 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اکتوبر 2013
گرفتار ملزمان  کا تعلق  لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے، رینجرز۔ فوٹو: فائل

گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے، رینجرز۔ فوٹو: فائل

کراچی: پولیس اور رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 70 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

شہر میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاون، محمود آباد اور لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 29 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان  کا تعلق  لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب پولیس کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ سے 12 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار افراد میں 2 خطرناک ملزم بھی شامل ہیں، جبکہ ایسٹ زون سے پولیس نے 24 گھنٹے میں 33 ملزم گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 10 مفرورملزمان بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔