- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز کے سبب نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
یاسر حسین کی محبت میں گرفتار اقرا عزیز گلوکارعلی سیٹھی کی دیوانی
ویب ڈیسک: معروف اداکارہ اقرار عزیز اپنے منگیتر یاسر حسین کی محبت کے بعد اب گلوکار علی سیٹھی کی آواز کی دیوانی ہوگئی ہیں۔
مقبول ترین میوزک سیریز کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 ان دنوں بہترین گیت اور میوزک کی وجہ سے خاصہ مقبول ترین شو بن گیا ہے خواہ عاطف کی حمد ہو یا ابرار الحق کا ’بلو دے گھر‘ منفرد انداز کے ساتھ پیش کئے جانے کے بعد کافی پسند کیا گیا ہے تاہم حال ہی میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل ’گلوں میں رنگ بھرے ‘ علی سیٹھی کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے۔
علی سیٹھی کی آواز میں گائی گئی غزل کو اب تک محض 4 دن میں 7 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، گانے کی مقبولیت کے پیش نظر اداکارہ اقرا عزیز بھی اُن کی آواز کی دیوانی ہوگئی ہیں۔
اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی اسٹوری میں علی سیٹھی کی غزل کی کچھ تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔ ایک تصویر پر اقرا نے متاثر کن انداز میں خود کو گلوکار کی مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ہی علی سیٹھی کی آواز کی مداح رہی ہوں۔
اقرا عزیز نے گلوکار کی جاری کردہ دوسری تصویر پر لکھا کہ علی سیٹھی کی یہ غزل ’گلوں میں رنگ بھرے ‘ کو پراز جذبات کا حامل قرار دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنا کر محبت کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔