گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت صرف کھانا پکانے کیلئے گیس فراہم کی جائے، سوئی ناردرن کی تجویز

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اکتوبر 2013
جیسے جیسےسردی  میں اضافہ ہوگا، گیس کا شارٹ فال بڑھتا جائے گا۔ سوئی ناردرن   فوٹو؛فائل

جیسے جیسےسردی میں اضافہ ہوگا، گیس کا شارٹ فال بڑھتا جائے گا۔ سوئی ناردرن فوٹو؛فائل

اسلا م آباد: موسم سرما کی آمد سے پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا پلان تیار کرلیا گیا اورسوئی ناردرن نے حکومت کو گھریلو صارفین کے لئے صرف کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تجویز دی ہےکہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کوگیس صبح، دوپہر اور شام کے اوقات صرف کھانا پکانےکےلئے دی جائے۔ سوئی نادرن ذرائع کےمطابق جیسے جیسےسردی  میں اضافہ ہوگا، گیس کا شارٹ فال بڑھتا جائے گا۔ نومبر میں گیس کا شارٹ فال 900 ایم ایم سی ایف ہوگا جو دسمبر میں بڑھ کر 1100 ایم ایم سی ایف اور جنوری میں 1400 ایم ایم سی ایف تک پہنچ جائے گا۔

حکومت کی جانب سےسوئی نادرن کی اس تجویز پر ابھی تک کسی قسم کا جواب سامنے نہیں آیا تاہم  گھریلو صارفین نے پہلے ہی گیس لوڈشیڈنگ کےانوکھے فارمولے کومستردکردیاہے،شہریوں کا کہنا ہےحکومت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر صنعتی اور گھریلو صارفین کے لئےکم سے کم لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔