بچیوں کی مردہ سانپ سے رسی کودنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 19 نومبر 2019
ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، (فوٹو: ویڈیو گریب)

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، (فوٹو: ویڈیو گریب)

ہنوئی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بچیوں کو رسی کودنے کا کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کودنے کے لیے رسی نہیں بلکہ مردہ سانپ کو استعمال کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام کے بچیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں بچیاں رسی کودتے دیکھی جاسکتی ہیں جو کہ کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اگر اس ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو آپ حیرانگی کے ساتھ پریشانی میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

بچیاں کھیل کے دوران کودنے کے لیے روایتی رسی کے بجائے ایک لمبے مردہ سانپ کو تھامے ہوئے ہیں، ایک بچی نے سانپ کی دم کو جب کہ دوسری نے منہ کو جکڑا ہوا ہے جب کہ درمیان میں کھڑی سہیلی رسی ۔۔۔! معاف کیجئے گا ’سانپ کود‘ رہی ہے۔

ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی جانب سے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی آوازیں آرہی ہیں اور وہی خاتون یہ ویڈیو بھی بنا رہی ہیں جب کہ بچیاں خوف سے عاری و بے نیاز ہو کر نغمے گا رہی ہیں اور کھیل رہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔